کراچی: پولیس کی بس کے قریب دھماکا، 9 اہلکار جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے رزاق آباد میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پولیس کی بس کے قریب دھماکے میں 9 اہلکار جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 7 حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کا شکار ہونے والی میں 40 سے 45 اہلکار سوار تھے جو ڈیوٹی کیلئے بلاول ہاؤس جا رہے تھے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس بس اور موبائل کونشانہ بنایا گیا۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق بارود سے بھری گاڑی پولیس بس سے ٹکرائی گئی، شواہد سے لگتا ہے خود کش حملہ کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔