کراچی: پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک، ٹارگٹ کلر گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سرجانی میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے۔

پولیس کے مطابق مارے جانے والوں کی شناخت باران اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ سی آئی ڈی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں ایک کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر عمیر کو گرفتار کر لیا۔ ٹارگٹ کلر عمیر 30 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔