کراچی میں پولیس مقابلہ، دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

Accused Arrested

Accused Arrested

کراچی (جیوڈیسک) اولڈ سٹی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد ملزم رشید عرف کھجی اور ساجد عرف پپو کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم متعدد افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔ ملزموں کے قبضے سے جی تھری رائفل، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزموں نے متعدد افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔