کراچی : جوہڑ موڑ پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 3 فرار

 Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک، ایک شخص زخمی ہو گیا، جبکہ ہلاک ہو نے والے ڈاکو کے دیگر ساتھی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں جو ہر موڑ کے قریب مسلح ڈاکوں نے ڈکیتی کی نیت سے گھر میں گھسنے کی کو شش کی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم ہلاک ہونے والے ڈاکو کے دیگر ساتھی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے، واقع کے بارے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔