کراچی: پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) سچل میں چار ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں چاروں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے موقع سے اسلحہ قبضے میں لے کر لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں۔ درخشاں میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

مومن آباد میں رینجرز نے ایک کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈاکو باقر رضا زخمی ہو گیا۔