کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائی کی
کارروائی کے دوران گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی بر وقت جوابی کارروائی سے 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے بتایا جاتا ہے جن کی شناخت، شاہد، شعیب عرف مکس پتی اور جسیم عرف گولڈن کے نام سے ہوئی ہے۔
ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ مقابلے کے دوران 6 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔