کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے 2 کارندے ہلاک

Lyari Gang

Lyari Gang

کراچی (جیوڈیسک) لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے 2 کارندے ہلاک ہو گئے۔

کراچی کے علاقے لیاری میں الفلاح روڈ پر پولیس نے ملزمان کی موجودگی پر کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شہریار اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ملزمان کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے ہے اور ان کے خلاف خلاف قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کے کئی مقدمات درج تھے۔