کراچی: پولیس مقابلے میں چھ مشتبہ افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایک پولیس مقابلے کے دوران چھ مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔ خفیہ معلومات پر جب پولیس کی بھاری نفری سہراب گوٹھ میں واقع گنا منڈی کے قریب ایک مکان پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

تاہم، پولیس کی جوابی کارروائی میں چھ مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے، فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سپرہائی وے پر لوٹ مار اور خواتین کے ساتھ ریپ جیسی وارداتوں میں ملوث تھے۔

بعد میں تمام افراد کی لاشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عمریں 22 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان ہائی پر اندرونِ ملک جانے والی مسافر بسوں پر لوگوں کو لوٹنے اور خواتین کے ریپ میں ملوث تھے۔ پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برامد ہوا ہے۔