کراچی: پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ نیوکراچی کے علاقے گودھرا میں فائرنگ سے 3 افراد اور جمشید روڈ پر فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی۔

لیاری میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کا تعلق گینگ وار سے تھاجبکہ گودھرا میں فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ ادھر جمشید روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔