کراچی: پولیس سے مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کارندہ ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) مومن آباد میں سی آئی ڈی پولیس کے مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کارندہ مارا گیا، ہلاک ملزم قبضے سے 9 ایم ایم پستول بھی ملی ہے۔سی آئی ڈی حکام نے بتایا۔

کہ مومن آباد میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے چھاپا مارا گیا ، مبینہ مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد مارا گیا ، ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا ہے۔

سی آئی ڈی پولیس نے گذشتہ روز قتل ہونے والے اے ایس آئی بابر صلاح الدین کے قاتلوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تھا، ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد کی لاش کو پولیس کار وائی کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔