کراچی: پولیس اور سی پی ایل سی کی کارروائی، 2 بھتہ خور گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گزری میں پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کاروائی کرکے تاجر سے بھتہ مانگنے والے 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا جن میں سے ایک تاجر کا چوکیدار ہے۔

سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق گزری میں رہائش پزیر تاجر عشرت خان کو بھتہ خوروں کی جانب سے 10 لاکھ روپے بھتے کی پرچی۔دھمکی آمیز خط اور اس کے ساتھ دوپسٹل کی گولیاں بھی ملیں،خط میں مطالبہ کیا گیا کہ اگر اس نے مطلوبہ رقم مہیانہ کی تو اس کو اور اس کے بچوں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

عشرت خان اس کی شکایت پولیس اور سی پی ایل سی میں کی،جس کے نتیجے میں مشترکہ کارروائی میں پولیس اور سی پی ایل سی نے کارروائی کرکے 2 بھتہ خوروں اسحاق اور بختیار کو گرفتار کرلیا، اسحاق تاجر کا ساتھی ہے جبکہ ان کے 2 ساتھیوں عامر اور روشن کی گرفتاری کے لیے پارٹیوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔