کراچی (جیوڈیسک) شاہراہ فیصل پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاوٴن، 50 نوجوانوں کو حراست میں لے کر 35 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں۔ اینٹی کار لفٹنگ سیل نے ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاوٴن کرکے 50 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے بیشتر نوجوانوں کے پاس لائسنس موجود نہیں ہے۔ کارروائی کے دوران 35 موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں لی گئی ہیں۔