کراچی (جیوڈیسک) کلری میں گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی لی گئی۔
ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 4 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ملزموں کا تعلق شیراز کامریڈ گروپ سے تھا۔ ملزموں کے قبضے سے 4 دستی بم اور 2 ایس ایم جی رائفلز برآمد ہوئے۔
ہلاک ملزموں نے ریلوے کالونی اور لی مارکیٹ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ ہلاک ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔