کراچی: پولیس مقابلہ، 6 دہشت گرد ہلاک، 3 پولیس اہلکار زخمی

Police Encounter

Police Encounter

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے مقابلے میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، گولیاں لگنے سے تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔

ماڑی پورلکی پہاڑی کے قریب سی آئی ڈی پولیس نے ناکے پر مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پر دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی. مقابلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین پولیس اہلکار یاسر، فیضان اور علی زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے. دہشت گردوں نے نویں محرم اور یوم عاشور کے جلوسوں جبکہ حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ کھارادر کو نشانہ بنانا تھا. مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کا کراچی کا امیر گل حسن بھی مارا گیا۔

دہشت گرد گل حسن جسٹس مقبول باقر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور امام بارگاہ علی رضا میں دھماکے سمیت 50 سے زائد فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔