کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کا مقامی رہنما ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کے قریب پولیس کے چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والا ملزم امین عرف متن ماراگیا۔ پولیس کادعویٰ ہے کہ ملزم سہراب گوٹھ تھانے اور پولیس اہلکاروں پرحملے سمیت اغوا برائے تاوان کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا۔
ملزم سوات آپریشن کے دوران فرار ہو کر کراچی آگیاتھا۔ مقابلے کے دوران ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا۔