کراچی (جیوڈیسک) موچکو میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران گینگ وار کے کارندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نیجے میں گینگ وار کا مقامی کمانڈر عامر عرف بھایا مارا گیا۔
ایس ایس پی سٹی کے مطابق ہلاک ملزم پولیس اہلکار سمیت درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ سمیت بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ منگھوپیر میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ٹارگٹ کلر دھر لیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم مظہر کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ مقابلے کے دوران ملزم کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
کراچی پولیس نے اسلام آباد میں کارروائی کر کے کالعدم جماعت کا کارندہ کامران ملا کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔