کراچی : ملزمان کی ڈیڑھ سالہ بچی سے زیادتی، لاش پھینک کر فرار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں انسانوں نے وہ کیا کہ جانور بھی شرما جائیں۔ ڈیڑھ سالہ بچی سے زیادتی کی، پھر لاش پھینک کر فرار ہو گئے۔ بچی کل ناظم آباد سے لاپتا ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد سے گذشتہ روز لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش جلال آباد میں مکان کے قریب سے مل گئی۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ناظم آباد سے گذشتہ روز لاپتہ ہونے والے بچی کی لاش ناظم آباد جلال آباد کے گھر کے قریب سے مل گئی ہے۔ بچی کی شناخت ڈیڑھ سالہ زینب دختر زاہد بیگ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے بچی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا تھا۔عباسی شہید اسپتال کے ایم ایل او کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی بھی کی گئی اور اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔