کراچی پولیس نے دلہا بنے ایم کیو ایم کے کارکن فہد کو گرفتار کر لیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پولیس نے دلہا بنے ایم کیو ایم کے کارکن فہد کو گرفتار کر لیا۔ فہد پر کئی جرائم میں ملوث ہونے کاا لزام ہے۔

ایم کیو ایم نے الزامات مسترد کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں کراچی پولیس کی اعلیٰ قیادت کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

فہد کو شاہ فیصل کالونی سے بارات کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اس موقع پر غم سے نڈھال دلہن کشورکا کہنا تھا کہ اگر اس کے شوہر کو رہا نہیں کیا گیا تو وہ یہیں اپنی جان دیدے گی جبکہ دولہا کے والد عبد العزیز نے کہا کہ ان کا بیٹا بے گناہ ہے، پہلے بھی رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو کر رہا ہو چکا ہے۔

اس کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما اور فہد کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر بھی احتجاجی دھرنا دیا۔ دوسری جانب پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ ملزم فہد قتل سمیت جرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔