کراچی: پولیس موبائل پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ، اہلکار محفوظ رہے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی۔ اہلکار فائرنگ سے محفوظ رہے۔ پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور زخمی ہو گیا۔

جسے گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا. پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی۔ نیو کراچی میں پولیس نے مقابلے کے دوران دو ملزم گرفتارکر کے نا معلوم مقام پرمنتقل کر دیئے۔