کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ روز ابراہیم حیدری میں پولیس موبائل پر فائرنگ کا مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس موبائل پر فائرنگ کا مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ اے ایس آئی غلام شبیر کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی اور قتل اور اقدام قتل کی دفعات لگا کر درج کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ابراہیم حیدری میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے 4 اہلکار انسپکٹر محمد فراز، کانسٹیبل شفیع احمد، اخترعلی اور دیدار علی جاں بحق ہوگئے تھے۔