کراچی:پولیس موبائل پرفائرنگ، اے ایس آئی جاں بحق، ایک زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ ایس پی نیو کراچی چوہدری اسد کا کہنا ہے کہ پاور ہائوس چورنگی پر موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کلاشنکوف سے کی گئی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی رحیم جاں بحق جبکہ اے ایس آئی ندیم زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی نیو کراچی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔