کراچی میں پولیس افسر کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کا اعتراف جرم

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او پریڈی غضنفر کاظمی کے قتل میں ملوث ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ نبی نخش پولیس نے گلبرگ سے 3 روز قبل منشیات کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش عباس آفریدی کے بھائی عرفان آفریدی کو حراست میں لیا۔

اور دوران تفتیش ملزم نے ایس ایچ او پریڈی غضنفر کاظمی سمیت متعدد پولیس اہلکاروں پر قاتلہ حملوں کا اعتراف کیا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے باقاعدہ ریکی کر کے ایس ایچ او پریڈی کو اس وقت قتل کیا جب وہ اپنے گھر جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ ملزم ایس ایچ او پریڈی غضنفر کاظمی کو 3 ماہ قبل ڈیوٹی سے گارڈن ہیڈ کوارٹر میں واقع اپنی رہائش گاہ جاتے ہوئے ٹٓارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا۔

کہ ایس ایچ اور غضنفر کاظمی نے کراچی آپریشن میں حصہ لیا تھا اور قتل سے 2 روز قبل منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا تھا، گرفتار ملزم کے بھائی عباس آفریدی نے غضنفر کاظمی کو قتل کی دھمکیاں بھی دیں تھیں۔