کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات پولیس اہلکار اور اے این پی کے مقامی رہنما سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشت گردوں نے بلدیہ رشید آباد میں فائرنگ کر کے ڈیوٹی سے واپس جانے والے پولیس اہلکار غوث محمد کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ دوسری جانب ڈرگ کالونی کینٹ بازار کے قریب دہشت گردوں نے کار پر فائرنگ کر دی۔
جس کے نتیجے میں کار میں سوار اے این پی کے مقامی رہنما مشور بنگش موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے ساتھی وحید خان جناح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ڈاکس کے علاقے میں ریلوے ٹریک کے قریب سے دو روز پرانی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ سائیٹ میٹرول میں فائرنگ سے مشتاق نامی شخص زخمی ہو گیا۔