کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد قلندیہ چوک کے قریب پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا ہے، جس میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مشکوک ملزمان کی اطلاع پر پولیس کی جانب سے سرچ آپریش کیا گیا، آپریشن کے دوران پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔