کراچی (جیوڈیسک) کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں دو بھتہ خوروں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملیر سے سوٹ کیس میں لاش ملی ہے۔ گزری کے علاقے میں پولیس نے مقابلے کے بعد اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ عثمان آباد میں کلاکوٹ پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
اس دوران ملزمان شیرشاہ سے چھینا جانے والا پلاسٹک کے سامان سے بھرا ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ نیو کراچی پولیس نے متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتارکر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ شریف آباد میں ایک کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملیر سے سوٹ کیس میں بند ایک لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔