کراچی : پولیس کی مختلف کارروائیوں میں گینگ وار کے 2 کارندے ہلاک
Posted on August 7, 2015 By Mohammad Waseem کراچی, مقامی خبریں
Karachi Police
کراچی (جیوڈیسک) لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں پولیس اور لیاری کے گینگسٹرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقابلے میں گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق عامر اور معراج بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
کورنگی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران چھ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
اورنگی ٹاون پیرآباد سے مقابلے کے بعد دو ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔