کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں ٹارگٹ کلر سمیت 10 ملزمان گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر رضوان کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے 3 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔ ڈیفنس اور بوٹ بیسن میں پولیس مقابلوں کے بعد دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

مچھر کالونی میں پولیس نے چھاپہ مار کر 3 ملزموں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ بلوچ کالونی اور بریگیڈ کے علاقے سے بھی پولیس نے 4 ملزموں کو گرفتار کیا۔