کراچی (جیوڈیسک) میں پولیس کے گرینڈ آپریشن کے دوران گرفتاریوں پر سیاسی جماعتوں نے سخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔ رات گئے کراچی کے مختلف علاقے لانڈھی ،سوسائٹی ،قائد آباد ,شریف آباداورشاہ لطیف ٹان میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی، پولیس کا موقف تھا کہ کراچی میں لاقانونیت کو ختم کرنے کے لئے پولیس نے متعدد علاقوں کا آپریشن شروع کیا ہے۔
جس میں وہ بلاتفریق جرائم پیشہ افراد کو تلاش کرنے کا کام جاری رکھے گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں مشتبہ افراد کی فائرنگ اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے کراچی کے امن میں رخنہ ڈال رکھا ہے، جسے سندھ پولیس ہرقیمت پر ختم کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے، کراچی پولیس کے رات میں آپریشن کو سیاسی جماعتوں نے کارکنان میں ریاستی خوف و ہراس پھیلانے کا قدم قرار دیا ہے۔