کراچی (جیوڈیسک) لیاری کے علاقے نیپئیر میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا۔
ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ محمود آباد میں پولیس کارروائی کے دوران ایک افغان باشندہ گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایک سو تئیس افراد کے قتل میں ملوث ملزم زبیر بیرون ملک فرار ہو گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم نام تبدیل کر کے دبئی فرار ہوا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے حساس ادارے نے بلدیہ میں چھاپہ مارا۔ مطلوب ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔