کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کراچی کے کمانڈر نورالحسن عرف ہاشم سمیت پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
ٹارگٹ آپریشن کے دوران پولیس نے مجرموں کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا جس میں بارودی مواد، اسلحہ اور پانچ خودکش جیکٹس شامل ہیں۔
دہشتگرد اسی مقام پر بارودی مواد تیار کرتے تھے اور شہر بھر میں اہداف کو نشانہ بناتے تھے۔ ہلاک دہشتگرد 20 مارچ کو ہونے والے رینجرز پر حملے میں ملوث تھے۔