کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاون مومن آباد میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم جماعت کا کارندہ حنیف مارا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ اضفر مہسر کے مطابق ہلاک ملزم پولیس اہلکاروں سمیت سات قتل کی وارداتوں اور ڈکیتی کی سو وارداتوں میں ملوث تھا۔ ہلاک ملزم کے ساتھی بھی مقابلے کے دوران مارے جا چکے ہیں۔
تھانہ عید گاہ کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران ملزم دانش زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نارتھ ناظم آباد میں بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
مقابلوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ دوسری جانب ماڑی پور کے علاقے بودھنی گوٹھ سے ایک شخص کی دو روز پرانی لاش برآمد کر لی گئی۔