اسلام آباد (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس نے پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین کی دھلائی شروع کر دی ، ہیڈ آفس سے ایئر پورٹ تک ریلی نکالنے والوں کو روکنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا ، پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی۔
کراچی میں پی آئی اے کے احتجاج کرنے والے ملازمین کی ریلی ہیڈ آفس سے ایئر پورٹ کی جانب روانہ ہوئی تو پولیس کی جانب سے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا اور مظاہرین کو پانی کے پریشر سے پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی گئی۔ پی آئی اے کے احتجاجی مظاہرین نے جناح ٹرمینل کی طرف پیش قدمی کی تو ان پر آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے۔
پولیس اور رینجرز نے پی آئی اے ریلی کو ایئرپورٹ جانے کی اجازت نہیں دی تاہم مظاہرین نے جناح ٹرمینل کا گیٹ کھولنے کی کوشش بھی کی جبکہ پولیس کے لاٹھی چارج پر احتجاجی مظاہرین کی جانب سے بھی پتھراؤ کیا گیا۔