کراچی میں پولیس کی کارروائی، 10 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سولجر بازار بینک ڈکیتی میں ملوث ملزمان سمیت 10 ملزموں کو گرفتار کرکے 50 لاکھ روپے اور زیورات سمیت بھاری تعداد اسلحہ برآمد کر لیا۔

کراچی کے ضلع ایسٹ پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلر اور سولجر بازار نجی بینک ڈکیتی میں ملوث ملزمان سمیت 10 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق گرفتار تین ملزمان محمد علی، شکیل احمد اور کاشف سولجر بازار میں نجی بینک سے لاکرز لوٹنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 50 لاکھ روپے اور زیوارت برآمد کئے گئے ہیں۔ سولجر بازار بینک ڈکیتی میں ایک خاتون سمیت پانچ ملزمان مفرور ہیں۔