کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں میں دو ملزمان ہلاک، 14 گرفتار

Rangers Operations

Rangers Operations

کراچی (جیوڈیسک) پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو ملزمان مارے گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ہلاک ملزمان پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

ادھر رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کر کے چودہ ملزمان گرفتار کر لئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق مختلف سیاسی اور کالعدم جماعتوں سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔