کراچی: پولیس اور رینجرز کی چوکی پر فائرنگ سے 1 اہلکار زخمی، حملہ آور بھی ہلاک

Attack On Rangers Check Point

Attack On Rangers Check Point

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ چوکی پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

ایس پی اورنگی ٹاوٴن ملک احسان کے مطابق کٹی پہاڑی کے قریب واقع پولیس اور رینجرز کی مشترکہ چوکی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

جبکہ پولیس ورینجرز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔