کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ چوکی پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔
ایس پی اورنگی ٹاوٴن ملک احسان کے مطابق کٹی پہاڑی کے قریب واقع پولیس اور رینجرز کی مشترکہ چوکی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ پولیس ورینجرز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔