کراچی میں پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کا رروائیاں،93 ملزمان گرفتار

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کا روائیوں کا سلسلہ جاری ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق سیا سی جماعتوں اور گینگ وار سے ہے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھتہ خور اور ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث 35 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ جن علاقوں میں کا رروائیاں کیں گئیں ان میں جمشید روڈ، پٹھان کالونی، لیاری، لانڈھی، شاہ فیصل ٹاون، نارتھ ناظم آباد، گڈاپ، اولڈ سبزی منڈی ، اور سرجانی کا علا قہ شا مل ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق سیاسی جماعتوں اور لیاری گینگ وار سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایس ایم جی اور کریکر سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے بھی کا روائیوں کا سلسلہ جاری ہے ساوتھ زون پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چھ مفرورں سمیت 21 ملزمان کو گرفتار، آٹھ پستول اور منشیات برآمد کیں۔ویسٹ زون پولیس نے بھی انیس مفرور سمیت 58 ملزمان کو گرفتار کرکے 11 پستول اور منشیات برآمد کیں جبکہ ایسٹ پولیس نے دو بھتہ خور، 22 مفرور سمیت 45 ملزمان کو گرفتار کر کے دوپستول اور منشیات برآمد کر لیں۔