کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ماڑی پور ہاکس بے روڈ اور دیگر علاقوں سے آٹھ ٹارگٹ کلرز پکڑ لئے گئے۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن ضیا میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی اورنگی کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے پسٹل اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
دوسری جانب سی آئی ڈی پولیس نے ماڑی پور ہاکس بے روڈ پر کارروائی کے دوران گینگ وار سے تعلق رکھنے والے پانچ ٹارگٹ کلرز پکڑ لئے۔
ملزموں سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ شہر کے دیگر علاقوں سے بھی تین ٹارگٹ کلرز پکڑے گئے۔