کراچی میں پولیس افسر کے بیٹے نے اپنے دوست کو قتل کر دیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ڈیفنس میں پولیس افسر کے بیٹے نے قانون اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے جھگڑا کرنے پر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ فائرنگ کرکے اپنے ہی دوست کی جان لے لی۔ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس خیابان شمشیر میں ایس ایس پی سکرنڈ غلام سرور ابڑو کا بیٹا سلمان 4 پولیس اہلکاروں کے ہمراہ اپنے دوست سردار سلمان بلوچ کے گھر گیا جہاں تلخ کلامی پردونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے سردار سلمان بلوچ اور پولیس اہلکار ظہیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ ایس ایس پی کا بیٹا اور علی غلام نامی شخص زخمی ہو گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے ڈبل کیبن گاڑی، سرکاری اسلحہ، نائن ایم ایم، 30 اور 12 بور پستول کی گولیوں کے خول قبضے میں لے لئے۔ درخشاں پولیس نے ایس ایس پی کے زخمی بیٹے اور 3 اہلکاروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔