کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ ایک مقابلے میں گینگ وار کا مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا۔
سٹی اسٹیشن کے قریب رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران سلمان درّانی نامی مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والا ملزم قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
اُدھر سبزی منڈی کے قریب پویس مقابلے میں سحر محمد نامی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے اسلحہ سمیت چھینے گئے پانچ موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔