کراچی (جیوڈیسک) پولیس کی جانب سے چھینے اور چوری کیے گئے موبائل فون کی خرید و فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادر تھیبو نے پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ افسران موبائل فون مارکیٹس ایسوسی ایشنز کے عہدے داروں سے رابطہ رکھیں اور چھینے و چوری کیے گئے موبائل فون کی خریدو فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف مستند شواہد جمع کر کے کارروائی کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ چھینے اور چوری شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت ہی شہر میں جرائم کی بڑی وجہ ہے۔