کراچی (جیوڈیسک) نبی بخش پولیس نے عدالت سے عزیر بلوچ کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ کے خلاف نبی بخش تھانے میں انسداد دہشت گردی اور دھماکا خیز مواد رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
مقدمہ نمبر 67/2016 رینجرز افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق عزیر بلوچ کی نشاندہی پر گزشتہ رات کچرا کنڈی سے تخریب کاری کا سامان برآمد کیا گیا جس میں ایک لائٹ مشین گن، راکٹ لانچر، آرم لانچر اور 500 گولیاں شامل ہیں۔ یہ اسلحہ زمین میں دفن کیا گیا تھا۔
عزیر بلوچ 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں ہے، دو روز بعد اس کی 90 روزہ تحویل کی مدت ختم ہو گی۔ اس کے بعد پولیس عزیر بلوچ کو اس مقدمے میں اپنی تحویل مین لے گی۔ عزیر بلوچ پر پہلے بھی 55 مقدمات درج ہیں۔