کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے مقابلے کے بعد سٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایسٹ زون پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 102 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
شہر قائد کے مبینہ ٹاؤن تھانے کے علاقے گلشن اقبال میں مسلح افراد شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برامد کر لیا۔
ایس پی گلشن تنویر حسین کے مطابق ملزمان سٹریٹ کرائم کی سو سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے۔
ایسٹ زون پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر پانچ اشتہاری سمیت 102 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے 45 موٹرسائیکلیں ، اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔