کراچی: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 64 مشتبہ گرفتار،اسلحہ برآمد

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپے مار کر 64 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیں۔

شہر قائد میں پولیس نے شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں واقع فیوچر کالونی، مانسہرہ کالونی، لانڈھی ایٹئی نائن اور معین آباد میں چھاپے مارے اور 28 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 4 پستول، چھینے گئے موبائل فونز اور منشیات برآمد ہوئیں۔

اورنگی ٹاوٴن کے علاقے ایم پی آر کالونی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 افراد کے قتل کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق افغان باشندوں سمیت 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزمان سے منشیات اور اسلحہ ہوا۔

کلفٹن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 4 ٹی ٹی پستول اور منشیات برآمد کر لیں، عزیز آباد کے علاقے سے ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔