واشنگٹن (جیوڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کپ مفاہمتی عمل، امن و استحکام کے حوالے سے پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ پاکستان اہم اتحادی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔
امریکہ نے افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل اور امن استحکام کے حوالے سے پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی اہم اتحادی ہے۔ دس سالہ جنگ کے خاتمے میں اس کا آئندہ بھی کردار اہم ہو گا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میری ہارف نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ جنوبی ایشیاء کے دو جوہری پڑوسیوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات کا خواہاں ہے چونکہ دونوں افغانستان میں امریکہ کے لیے اہم اتحادی ہیں۔
انہوں نے افغانستان میں مفاہمتی عمل اور امن و استحکام کے حوالے سے پاکستانی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محفوظ اور مستحکم افغانستان کیلئے پاکستان کا آئندہ بھی کردار ناگزیر ہے۔ امید ہے وہ اس حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔