کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ناتھا خان میں پولیس کو مطلوب ملزم فرار ہوتے ہوئے گرنے سے ہلاک ہوگیا، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق موت سر پر چوٹ لگنے سے واقع ہوئی ہے۔
کراچی کے علاقے ناتھا میں پولیس کو متعدد قتل کی وارداتوں میں مطلوب ملزم عبدالشکور فرارا ہونے کی کوشش میں گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم موٹر سائیکل پر سوار تھا جس کا پیچھا کیا گیا۔
پولیس سے بچنے کے لئے ملزم نے شاہراہ فیصل پر ناتھا خان کے قریب بھاگنے کی کوشش کی اور سر میں سریہ لگنے سے ہلاک ہوا۔ حکومت نے ملزم کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مختص کی تھی۔
ملزم کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ایم ایل او جناح ہسپتال ڈاکٹر کلیم شیخ کے مطابق ملزم کی موت سر پر چوٹ لگنے سے واقع ہوئی ہے۔