کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چترال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اور ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردارخادم حسین سولنگی‘سندھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘محمد رمضان سولنگی ‘محمد بشیر سولنگی ‘ ارشاد علی سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی و دیگر نے کہا کہ حکومت و انتظامیہ اگر روایتی غفلت و کوتاہی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی اور حفاظتی انتظامات و اقدامات کی ہدایت پر عملدرآ مد یقینی بناتی تو یقینا چترال میں ا س قدر نقصان نہیں ہوتا ۔
سولنگی رہنما ¶ں نے مزید کہا کہ صرف چترال میں ہی نہیں بلکہ سندھ و پنجاب سمیت ملک کے کسی بھی علاقے میں محکمہ موسمیات کے کی پیشگوئی کے مطابق انتظامات و اقدامات نہیں کئے گئے ہیں اور سیوریج نظام کی بہتری اور ندی نالوں سمیت نہروں کی صفائی پر بھی کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے سیلاب سے وسیع تباہی کے امکانات ہیں اور اگر ایسا ہوا تو اس کی ذمہ داری مرکزی و صوبائی حکمرانوں اور انتظامیہ پر ہوگی ۔