کراچی میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

Polio Campaign

Polio Campaign

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی 49 یونین کونسلوں میں3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا جو 26 فروری تک جاری رہے گی۔

ای پی آئی کے صوبائی منیجر ڈاکٹر مظہر خمیسانی کے مطابق مہم کے دوران 5سال کے 6 لاکھ 85 ہزار بچوں کو حفاظتی خوراک پلائی جائے گی، اس سلسلے میں تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ انسداد پولیو مہم کے لئے رضاکاروں کو مکمل تحفظ کی فراہمی کیلیے پولیس نے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔

پولیو جیسی موذی بیماری پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ روٹری کلب کراچی نے ٹرین میں باقاعدہ طو ر پر پولیو امونائزیشن ڈیسک قائم کر دی جس کے تحت دوران ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔