کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں انسداد پولیو مہم آج ہورہی ہے، مہم کے دوران 24 یونین کونسلوں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی، پابندی کا اطلاق صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک رہے گا۔
پابندی گڈاپ ٹاوٴن کی یو سی 4 گجرو، یوسی 5 سنوگل، یوسی 8 منگھوپیر، گلشن اقبال کی یوسی 10 پہلوان گوٹھ، یوسی 11 میٹرول، یوسی 12 گلزار ہجری، یوسی 13 صفورا گوٹھ، بلدیہ ٹاوٴن کی یوسی 1 گلشن غازی، یوسی 2 اتحاد ٹاوٴن، یوسی 3 اسلام نگر، یوسی 4 نال آبادی ،اورنگی ٹاوٴن کی یوسی 1 مومن آباد، یوسی 13 بلوچ گوٹھ، یوسی 2 ہریانہ کالونی ، سائٹ ٹاوٴن کی یوسی 7 بنارس، یوسی 8 قصبہ کالونی، یوسی 9 اسلامیہ کالونی، بن قاسم ٹاوٴن کی یوسی 2 ریڑھی گوٹھ، یوسی 3 بھینس کالونی، یوسی 4 قائد آباد، لانڈھی ٹاوٴن کی یوسی 1 مظفرآباد، یوسی 2 مسلم آباد صدر ٹاوٴن کی یوسی 9 سول لائن اور گلبرگ ٹاوٴن کی یوسی 8 شفیق محل میں ہوگی۔