کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں تین اضلاع ملیر، ویسٹ اور ایسٹ کی 69 یونین کونسلوں میں چار روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے۔
پہلے دن تینوں اضلاع میں 6 لاکھ 58 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ سیکورٹی سمیت مختلف وجوہ کی بنا پر بارہ یونین کونسلوں میں مہم نہ چلائی جا سکی۔ تینوں اضلاع میں 8 لاکھ 76 ہزار 290 بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ضلع ایسٹ کی23 یونین کونسلوں میں 2 لاکھ 31 ہزار 963 بچوں، ضلع ملیر کی 16 یونین کونسلوں میں 2 لاکھ 24 ہزار 822 بچوں اور ضلع ویسٹ کی 30 یونین کونسلوں میں 4 لاکھ 19 ہزار 505 بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائیں جائیں گے۔
دوسرے مرحلے میں 23 جنوری سے ضلع سینٹرل اور سائوتھ میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گی۔